مسیح کلیسیا کی بنیاد اور مشن کا واحد ستون ہے۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم

سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی موجودہ عمارت کی تخصیص کے 400 سال مکمل
سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی موجودہ عمارت کی تخصیص کے 400 سال مکمل

مورخہ 18نومبر2026کو پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی موجودہ عمارت کی تخصیص کے 400 سال مکمل ہونے پر  شکرگزرای کی پاک ماس کی قیادت فرمائی۔ اس موقع پر اپنے وعظ میں انہوں نے مسیح کو کلیسیا کی بنیاد اور اس کے مشن کا واحد ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم باسیلیکا کی اہمیت اس کے خوبصورت پتھروں میں نہیں بلکہ ان کے ذریعے جھلکنے والے ایمان میں ہے۔
پوپ لیو نے سوال اٹھایا کہ جلیل کے ماہی گیر مقدس پطرس کی سادہ قبر دنیا کی مشہور ترین مذہبی یادگاروں میں سے ایک کیسے بن گئی؟ انہوں نے کہا کہ اس کا جواب مقدس پطرس کے اس ایمان میں پوشیدہ ہے جس کے تحت انہوں نے یسوع مسیح کو ”زندہ خدا کا بیٹا“ تسلیم کیا۔ یہی ایمان صدیوں سے کلیسیا کی روحانی بنیاد اور پاکیزگی کا سرچشمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مقدس پطرس کا مشن محض ماضی کا ایک واقعہ نہیں بلکہ آج بھی ہر مسیحی کے لیے دعوت ہے کہ وہ یسوع مسیح کے ساتھ اپنے تعلق میں اپنی ذمہ داری اور مشن کو پہچانے۔ پوپ لیو چہاردہم نے کہا کہ سینٹ پیٹرز باسیلیکا انسان کے ضمیر کی اس مقدس جگہ کی علامت بھی ہے جہاں ایمان پروان چڑھتا، خداوند کے ساتھ دوستی مضبوط ہوتی اور کلیسیا کی خدمت کا جذبہ شہادت تک پہنچتا ہے۔
اپنے خطاب کے اختتام پر پوپ لیو چہاردہم نے باسیلیکا کے عظیم دروازوں، محرابوں، بالکونیوں اور کھڑکیوں کو دنیا کے لیے ایک عالمگیر دعوت کی علامت قرار دیا اور مومنین کو پیغام دیا کہ آئیں، داخل ہوں اور ایمان لائیں!
 

Daily Program

Livesteam thumbnail
Urdu Survey Popup