خاندان انسانیت کے مستقبل کا گہوارہ ہیں۔پوپ لیوچہار دہم
مورخہ یکم جون 2025کوپوپ لیو نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں خاندانوں، بچوں، دادا دادی،نانا نانی اور بزرگوں کی جوبلی کے اختتام پر مومنین سے کہاکہ وہ مسیح میں اپنی محبت کی بنیاد رکھیں، جو دنیا میں امن لا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خدا کی محبت لامحدود محبت ہے جس کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ ہم میں سے ہر ایک کے لیے خُدا کی جو محبت ہے وہ اُس محبت سے کم نہیں ہے جو اُس کی اپنے بیٹے یسوع کے لیے ہے۔
انہوں نے مومنین کو تنازعات اور اختلاف سے بھری دنیا میں ہر ایک کو مسیح میں اپنی محبت کی بنیاد رکھنے کی ترغیب دی کیونکہ ایسا کرنے سے ہم معاشرے اور دنیا میں ہر ایک کے لیے امن کا نشان ہوں گے۔پوپ لیونے سب کو یاد دلایا کہ یہ امن گھر سے شروع ہوتا ہے کیونکہ خاندان انسانیت کے مستقبل کا گہوارہ ہیں۔
انہوں نے حالیہ دہائیوں میں، اْن خاندانوں کی مثالیں پیش کیں جو ایک ساتھ مل کر مقدس اور مبارک بنے ہیں۔انہوں نے دہرایا کہ شادی ایک مثالی نہیں بلکہ ایک مرد اور عورت کے درمیان حقیقی محبت کا پیمانہ ہے: ایک ایسی محبت جو مکمل، وفادار اور نتیجہ خیز ہو۔ پوپ لیو نے تاکید کی، کہ رشتہ بچوں کے لیے دیانتداری کی مثال بننا چاہیے۔وہاں موجود بچوں کی طرف متوجہ ہو کر پوپ لیونے انہیں اپنے والدین کی عزت کرنے اور زندگی جیسے تحفے کے لیے ہر روز اْن کا شکریہ ادا کرنے کا فرض یاد دلایا۔
اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے پوپ لیو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خاندان وہ جگہ ہے جہاں ایمان نسل در نسل منتقل کیا جاتا ہے۔یہ خاندان کے دسترخوان پر کھانے کی طرح اور ہمارے دلوں میں محبت کی طرح بانٹ دیا جاتا ہے۔خدا کرے ہمارے خاندان یسوع سے ملنے کا ذریعہ بنے رہیں۔
Daily Program
