FABCکی جنرل اسمبلی میں پہلی بار الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے اہم کمیٹیوں کا انتخاب

FABCکی جنرل اسمبلی میں پہلی بار الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے اہم کمیٹیوں کا انتخاب
FABCکی جنرل اسمبلی میں پہلی بار الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے اہم کمیٹیوں کا انتخاب

فیڈریشن آف ایشین بشپز کانفرنسز (FABC)کی 12ویں جنرل اسمبلی میں پہلی مرتبہ الیکٹرانک ووٹنگ کے نظام کے ذریعے اسمبلی کے عہدیداروں اور ان اہم کمیٹیوں کا انتخاب کیا گیا جو اجلاس کی کارروائی کی رہنمائی اور دو بنیادی دستاویزات کی تیاری کی ذمہ دار ہوں گی۔21 جولائی کو جکارتہ کے ہوٹل مولیا میں منعقدہ اجلاس کے دوران مندوبین نے آن لائن ووٹنگ پلیٹ فارم کے ذریعے ”حتمی دستاویز کمیٹی (Committee for the Final Document)“، ”حتمی پیغام کمیٹی (Committee for the Final Message) اور صدرانِ اجلاس (Presiding Officers) کا انتخاب کیا۔ FABC کی جنرل اسمبلی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب انتخابی عمل الیکٹرانک نظام کے ذریعے مکمل کیا گیا۔الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام اسمبلی کی میڈیا ٹیم نے انڈونیشین بشپز کانفرنس (KWI) کے دفتر برائے ابلاغ اور ریڈیو ویریتاس ایشیا (RVA)  کے تعاون سے تیار کیااور چلایا۔

 الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے اہم کمیٹیوں کا انتخاب
الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے اہم کمیٹیوں کا انتخاب

ووٹنگ Google Forms کے ذریعے ہوئی، جس میں بشپ صاحبان نے اپنے موبائل فون استعمال کیے۔ ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے تمام مندوبین نے مرکزی اسکرین پر دکھائے گئے QR کوڈ کو اسکین کرکے الیکٹرانک رجسٹریشن مکمل کی، جبکہ مواصلاتی ٹیم کے رضاکاروں نے ان بشپ صاحبان کی مدد کی جنہیں نظام تک رسائی یا رجسٹریشن میں دشواری پیش آئی۔
FABC کے نائب صدر کارڈینل پابلو ورجیلیو ایس۔ ڈیوڈ نے انتخابی آفسر کے فرائض انجام دیے۔ ہر مرحلہ سے قبل انہوں نے منتخب کی جانے والی کمیٹی کا تعارف کرایا، اْمیدواروں اور ووٹ دینے کے اہل اراکین کی وضاحت کی، اور ہر مرحلہ کے اختتام پر فوری طور پر نتائج کا اعلان کیا۔پورا انتخابی عمل تقریباً 30منٹ میں مکمل ہوگیا، جس سے ڈیجیٹل نظام کی جدیدیت نمایاں ہوئی۔ منتظمین کے مطابق اگر روایتی کاغذی بیلٹ یا ہاتھ اْٹھا کر ووٹنگ کی جاتی تو اس میں کہیں زیادہ وقت درکار ہوتا۔
البتہ ووٹنگ شروع ہونے سے قبل اسمبلی میں ایک نکتہ بھی زیرِ بحث آیا۔فلپائن کے آرچ بشپ ریکس اینڈریو کلیمنٹ الارکون نے توجہ دلائی کہ FABC کے قواعد و ضوابط میں ووٹنگ کے لیے صرف کاغذی بیلٹ یا ہاتھ ْاٹھانے کا طریقہ درج ہے، جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ کا واضح ذکر موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن نظام استعمال کرنے سے پہلے اسمبلی کی باضابطہ منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔کارڈینل ڈیوڈ نے اس تجویز کو اسمبلی کے سامنے باقاعدہ قرارداد کے طور پر پیش کیا۔ ایک رکن کی تائید اور کسی بھی اعتراض کے سامنے نہ آنے پر تمام اراکین نے متفقہ طور پر الیکٹرانک ووٹنگ کی منظوری دے دی، جس کے بعد انتخابی عمل آگے بڑھایا گیا۔

FABCکی جنرل اسمبلی میں پہلی بار الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے اہم کمیٹیوں کا انتخاب
FABCکی جنرل اسمبلی میں پہلی بار الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے اہم کمیٹیوں کا انتخاب

اس سے قبل FABC کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل فادر کلارنس دیواداس نے منتخب ہونے والے تینوں اداروں کی ذمہ داریوں کی وضاحت کی۔ انہوں نے بتایا کہ اسمبلی سے دو اہم دستاویزات متوقع ہیں: ایشیا میں سنڈیلٹی کے لیے کتابچہ (Vademecum on Synodality in Asia) اور FABC کی 12ویں جنرل اسمبلی کا حتمی پیغام۔
”حتمی دستاویز کمیٹی“، ایشیا میں سنڈیلٹی کے لیے کتابچہ کا ابتدائی خاکہ تیار کرے گی۔ یہ دستاویز اسمبلی میں ہونے والی تقاریر، گروپ رپورٹس اور شرکاء کی تجاویز کی بنیاد پر مرتب کی جائے گی، تاکہ سنڈ آن سنڈیلٹی کی حتمی دستاویز اور FABC بینکاک دستاویز کی روشنی میں ایشیا بھر کے بشپ صاحبان کوسنڈیلٹی کے عملی نفاذ کے لیے رہنمائی فراہم کی جا سکے۔اس کمیٹی کے لیے کارڈینل تارسیسیو ایساؤ کیکوچی، SVD، آرچ بشپ ٹوکیو اور FABC کے سیکرٹری جنرل، کارڈینل فلیپ نیری فیراؤ، آرچ بشپ گوا و دمن اور FABC کے صدر، کارڈینل پابلو ورجیلیو ایس۔ ڈیوڈ، بشپ کالوکان اور FABC کے نائب صدر، اوربشپ انتھونی جیمز کورکرن، کرغزستان کے رسولی منتظم، منتخب ہوئے۔حتمی پیغام کمیٹی، جو اسمبلی کے اختتامی پیغام کا مسودہ تیار کرے گی، میں کارڈینل اسٹیفن چاؤ ساؤ یان،، بشپ ہانگ کانگ، کارڈینل انتھونی پولا، آرچ بشپ حیدرآباد (بھارت)، آرچ بشپ جولین لیو بینگ کم، کوالالمپور (ملائیشیا)، اور آرچ بشپ گلبرٹ اے۔ گارسرا، لیپا (فلپائن) شامل ہیں۔
شرکاء نے آرچ بشپ سوکریٹس بی۔ ویلیگاس (لنگایین-داگوپن، فلپائن)،آرچ بشپ بیجوئے این۔ ڈی کروز،  (ڈھاکہ، بنگلہ دیش) اور بشپ انتونیئس سوبیانتو بُنجامین، (باندونگ، انڈونیشیا) کو بھی صدرِ اجلاس منتخب کیا۔یہ تینوں، FABC کے صدر، نائب صدر اور سیکرٹری جنرل کے ساتھ مل کر”اسٹیئرنگ کمیٹی“ تشکیل دیں گے، جو اسمبلی کے روزانہ اجلاسوں کی رہنمائی کرے گی۔ان انتخابات کے ساتھ ہی اسمبلی نے اپنے مرکزی موضوع ”ایشیا میں سنڈی تبدیلی اور پْل تعمیر کرنے کا مشن پر باضابطہ کام کا آغاز کر دیا۔ساتھ ہی، الیکٹرانک ووٹنگ کے نظام کا نفاذ اس بات کی علامت بھی تھا کہ FABC نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے ساتھ ساتھ شراکت، شفافیت اور مشترکہ روحانی امتیاز کے سنڈی اصولوں سے اپنی وابستگی کو بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail