الطار کے خادمین اپنی خدمت کے ذریعے مسیح کی نمائندگی کرتے ہیں۔ فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد

 فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد
فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد

 مورخہ12 ستمبر 2026 کواسلام آباد راولپنڈی ڈایوسیس میں فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کی سرپرستی میں مختلف پیرشز سے تعلق رکھنے والے الطار کے خادمین کے لیے ایک روزہ تربیتی نشت کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کا مقصدالطار کے خادمین میں پاک یوخرست کے بارے میں آگاہی کو گہرا کرنا، یوخرستی عبادات میں خدمت سے متعلق ان کے علم کو مضبوط بنانا اور الطار خدمت کی عظمت اور ذمہ داری کا احساس اْجاگر کرنا تھا۔
  اس موقع پر پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی۔جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے فرمائی۔ اپنے وعظ میں انہوں نے الطار کے خادمین کی خدمت کی خصوصی اہمیت اور عظمت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یوخرستی عبادت کے دوران الطار کے خادمین کا کردار نہایت اہم ہے، کیونکہ وہ کاہن اور عبادت میں شریک مومنین کی معاونت کرتے ہیں۔ انہوں نے الطار کے خادمین کو یاد دلایا کہ اپنی خدمت کے ذریعے وہ مسیح کی نمائندگی کرتے ہیں اور انہیں عقیدت، فروتنی اور احترام کے ساتھ کلیسیا اور مسیح کی خدمت کے لیے بلایا گیا ہے۔
پاک ماس کے بعد ریورنڈفادر لوئس آکاش نے پاک یوخرست کی اہمیت اور مسیحی زندگی میں اس کے مرکزی مقام پر روشنی ڈالی جبکہ ریورنڈ فادر کامران ڈینیئل نے یوخرستی عبادت کے دوران الطار کے خادمین کے فرائض اور ذمہ داریوں کی وضاحت کی۔
 

Urdu Survey Popup