پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کا ایڈ لیمینا وزٹ کے دوران سینٹ میری میجرباسیلیکا کا دورہ
پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کا ایڈ لیمینا وزٹ کے دوران سینٹ میری میجرباسیلیکا کا دورہ
مورخہ 14 مئی 2026 کو پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس نے اپنے ایڈ لیمینا وزٹ کے سینٹ میری میجرباسیلیکا کا دورہ کیا ۔اس موقع پر پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی ۔جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے فرمائی ۔
اپنے وعظ کے دوران فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا کہ یسوع کے شاگرد ہوتے ہوئے ہم تابعداری کے لیے بْلائے گئے ہیں۔حقیقی خوشی تابعداری سے حاصل ہوتی ہے ۔
پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کا ایڈ لیمینا وزٹ کے دوران سینٹ میری میجرباسیلیکا کا دورہ
روم میں تعلیم حاصل کرنے والے کاہنوں اور برادران نے اس عبادت میں شرکت فرمائی ۔پاک ماس کے بعد بشپ صاحبان نے پاپائے اعظم فرانسس کی آخری آرام گاہ کی زیارت کی، جو اسی باسیلیکا میں واقع ہے۔
بعد ازاں پاکستان کے تمام بشپ صاحبان نے سینٹ پیٹر کالج روم میں اپنی اپنی ڈایوسیس کے کاہنوں اور سیمنرینز کے ساتھ ملاقات کی ۔اور اْن کی تعلیم و تربیت میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی