ویٹی کن اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل، فضیلت مآب آرچ بشپ پال رچرڈ گالاگر کا دورہِ پاکستان

 ویٹی کن اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل
ویٹی کن اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل

مورخہ 8 تا 10 اکتوبر 2026ء کو ویٹی کن اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ویٹی کن کے سیکرٹری برائے تعلقاتِ ریاست و بین الاقوامی تنظیمیں، آرچ بشپ پال رچرڈ گالاگر، پاکستان کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد دونوں فریقین کے درمیان سفارتی روابط کو مزید مستحکم کرنا اور امن، مکالمہ اور باہمی تعاون کے مشترکہ عزم کو فروغ دینا ہے۔
دورے کے پروگرام میں پاکستانی سیاسی و مذہبی قیادت، کیتھولک بشپس کانفرنس اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آرچ بشپ پال رچرڈ کی اسلام آباد میں چرچ آف آور لیڈی آف فاطمہ میں پاک ماس کی ادائیگی اور فیصل مسجد کے دورے کا پروگرام بھی شامل ہے۔
یہ دورہ پاکستان اور ہولی سی کے درمیان دیرینہ سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور بین المذاہب مکالمے، مذہبی ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail
Urdu Survey Popup