فضیلت مآب آرچ بشپ گالاگرکی، نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان اور ویٹی کن کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

مورخہ 9اکتوبر 2026کو ویٹی کن کے سیکرٹری برائے تعلقاتِ ریاست و بین الاقوامی تنظیمیں، فضیلت مآب آرچ بشپ پال رچرڈ گالاگرنے اسلام آباد میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف مذاہب کے درمیان باہمی احترام، افہام و تفہیم اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
  جناب سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمہ کے فروغ میں ویٹی کن کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبہ جات میں پاکستان کی کیتھولک برادری کی گراں قدر خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
فضیلت مآب آرچ بشپ پال رچرڈ گالاگر نے ثالثی، مکالمہ اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
یہ ملاقات پاکستان اور ہولی سی کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور امن، تعاون اور بین المذاہب ہم آہنگی کے مشترکہ عزم کو آگے بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
 
Daily Program

Livesteam thumbnail
Urdu Survey Popup