فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت کی آمد، لاہور ڈایوسیس میں عقیدت اور محبت کا منفرد اظہار

فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت کی آمد، لاہور ڈایوسیس میں عقیدت اور محبت کا منفرد اظہار
فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت کی آمد، لاہور ڈایوسیس میں عقیدت اور محبت کا منفرد اظہار

مورخہ26مارچ2026کو فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت، فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس اور عزت مآب بشپ یوسف سوہن کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور آمد پر نہایت پُرجوش اور خوشی بھرے انداز میں استقبال کیا گیا۔ ریورنڈ فادر آصف سردار وکر جنرل آرچ ڈایوسیس،لاہور کی قیادت میں ڈایوسیزن کاہنوں، کیپوچن برادران اور مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والی سسٹر صاحبات نے بشپ صاحبان کو ہار اور گلدستے پیش کرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔
اس کے بعد ریورنڈ فادراعجازبشیر کسٹس، مریم صدیقہ جنرل کسٹڈی پاکستان کی جانب سے سینٹ میریز فرائری گلبرگ لاہور میں تمام کیپوچن کاہن برادران نے فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت کو پھولوں کے ہار اور بْکے پیش کر کے خوش آمدید کہا۔
 بعدازاں فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس اور ریورنڈ فادر آصف سردار نے آنے والے نئے آرچ بشپ،فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت کوسیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل میں پْرتپاک طریقے سے خوش آمدید کہا۔ استقبال کے دوران خوشی اور محبت کا خوبصورت اظہار دیکھنے میں آیا، اور ماحول روحانی جوش و خروش سے بھرپور تھا۔
فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت نے اپنی تقرری کی رسم سے قبل  آرچ ڈایوسیس آف لاہور کے بزرگ کاہنوں سے ملاقات کر کے برکت حاصل کی۔انہوں نے سینئر ہاوس ماڈل ٹاون لاہور میں ریورنڈ فادر عمانوئیل یوسف مانی، ریورنڈ فادر جوزف جولیس سے اور سینٹ انتھنی پیرش لاہور کینٹ میں ریورنڈ فادر بینجیمن سے شخصی ملاقات کی۔

Daily Program

Livesteam thumbnail