نغمہ ء مریم ہماری اْمید کو مضبوط کرتا ہے۔پوپ لیوچہاردہم

مورخہ 15اگست 2025کوکاسل گوندو لفومیں عروجِ مریم کی عید کے موقع پر پوپ لیو چہار دہم نے اپنے وعظ کہا کہ نغمہ ء مریم عا جزوں اور خدا کے خادموں کی اْمید کو مضبوط کرتا ہے۔
پاپائے اعظم نے اِس بات کی یاد دہانی کروائی کہ اِس عید کے موقع پر ہم اِس بات پر دھیان کرتے ہیں کہ خدا موت پر کیسے غالب آیا۔تاہم ہمارے بغیر نہیں۔ انہوں نے اِس بات کو واضح کیاکہ بادشاہی اْسی کی ہے۔اْس کی محبت کے سامنے جو کچھ تبدیل کر سکتی ہے وہ صرف ہماری ”ہاں“ہے۔وہ ہاں آج بھی دورہِ حاضرہ کے شہداء کی ایمانی گواہی،انصاف،مہربانی اور امن میں زندہ ہے۔یوں خوشی کا یہ دن ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم اسِ بات کا چناؤ کریں کہ ہمیں کیسے اور کس کیلئے جینا ہے۔پاپائے اعظم نے کہا کہ یسوع کا جی اْٹھنا آج بھی ہماری دْنیا میں داخل ہوتا ہے۔کبھی کبھی ایسے لگتا ہے کہ موت کے چناؤ اور الفاظ غالب آرہے ہیں لیکن یکجہتی اور بھائی چارے کے ٹھوس تجربات میں خدا کی زندگی ہماری نااْمیدی پرغالب آتی ہے۔ جوصلیب پر بھروسے،محبت اور معافی کی فتح ہے۔ پاپا ئے اعظم نے اس بات کو تسلیم کیا کہ کلیسیا ء اپنے کمزور ممبران میں زندہ رہتی اور نغمہ ء مریم سے تجدید حاصل کرتی ہے۔دورِحاضرہ میں غریب اور ایذار رسانی کاشکار مسیحی برادریاں بحران کی جگہوں میں شفقت اورمعافی کی گواہ ہیں۔ٹوٹ پھوٹ  کا شکار دنیا میں امن قائم کرنے اور پْل تعمیر کرنے والی ہیں۔
یہ مسیحی برادریاں کلیسیا کی خوشی اور قائم رہنے والا پھل ہیں اور آنے والی بادشاہی کے پہلے پھل ہیں۔  
 مقدسہ مریم فضل اور آزادی کا وہ عظیم ملاپ ہے، جو  ہماری حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ ہم بھروسہ رکھیں،ہمت کریں اور خدا کے لوگوں کی زندگی میں شرکت کریں۔خاص طور پر جب وہ کہتی ہے کہ، ”القادر نے میرے لیے بڑے بڑے کام کیے ہیں“۔