سینٹ الفونس لیگوری کو اپنا نمونہ بنائیں۔پوپ لیوچہاردہم

مو رخہ 20اگست 2025کوپوپ لیو چہاردہم نے اخلاقیات کے ماہرین پر زور دیا کہ وہ سینٹ الفونس لیگوری اور دوسرے مقدسین کی مثال کی پیروی کریں۔اخلاقی علم ِالہیات کی 17ویں بین الاقوامی کانگرس کے لیے ایک پیغام میں، پوپ لیو نے شرکاء کو جدید اخلاقی مسائل کے حل کیلئے سینٹ الفونسس ماریا ڈی لیگوری جیسے مقدسین کی دانشمندانہ اور ہمیشہ بروقت مثال کی پیروی کرنے کی نصیحت کی۔مقدس الفونس اخلاقی علم ِالہیات کے ڈاکٹر کے نام سے جانے جاتے ہیں۔مقدس الفونس خدا کے قوانین کی متوازن ترکیب، انسان کے ضمیر اور آزادی کی محرکات کو تلاش کرنے کے قابل تھے۔وہ ایک ہی وقت میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ایک خیراتی، سمجھ بوجھ اور صبر کا رویہ اختیار کرتے ہوئے خدا کے لامحدودرحم کی ایک واضح نشانی بن گئے۔