پاپائے اعظم لیو چہاردہم کا دعاؤں اور محبت کا اظہار کرنے والوں سے اظہارِ تشکر

 پاپائے اعظم  لیو چہاردہم کا دعاؤں اور محبت کا اظہار کرنے والوں سے اظہارِ تشکر
پاپائے اعظم لیو چہاردہم کا دعاؤں اور محبت کا اظہار کرنے والوں سے اظہارِ تشکر

 مورخہ18اکتوبر2026کو پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے واقعی آپ کی حمایت کو محسوس کیا ہے۔ آپ سب کا شکریہ!“۔ انہوں نے جیمیلی ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی خصوصی طور پر تعریف کی، جنہوں نے دورانِ علاج ان کی دیکھ بھال کی۔
پوپ لیو نے کہا کہ ہسپتال میں قیام کے دوران بیماری اور جسمانی کمزوری سے گزرنے والے افراد کے ساتھ ان کی قربت کا احساس مزید گہرا ہوا ہے۔ انہوں نے اس تجربے کو اْن تمام لوگوں کے دْکھ اور تکالیف کو سمجھنے کا ایک خاص موقع قرار دیا جو بیماری یا جسمانی علالت کا سامنا کر رہے ہیں۔
پوپ لیو چہاردہم نے مزید کہا کہ اب جبکہ صحت یابی کا نازک مرحلہ گزر چکا ہے، وہ خدا کی مدد اور لوگوں کی دعاؤں کے سہارے بتدریج اپنی معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail
Urdu Survey Popup