مقدس یوسف محنت، پاکیزگی، خاموش خدمت، عاجزی اور ذمہ داری کا کامل نمونہ ہیں۔ فادر آصف سرداروِکر جنرل آرچ ڈایوسیس آف لاہور
مورخہ 19 مارچ2026 کوسسٹرز آف سینٹ جوزف آف شیمبری کانوینٹ میسن روڈ لاہور میں مقدس یوسف کی عید نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
اس موقع پر فادر آصف سرداروِکر جنرل آرچ ڈایوسیس آف لاہور نے کہا کہ مقدس یوسف محنت، پاکیزگی، خاموش خدمت، عاجزی اور ذمہ داری کا کامل نمونہ ہیں۔ اْن کی زندگی کا مقصد خدا کی مرضی کو پورا کرنا تھا۔انہوں نے بغیر کسی شکایت کے خدا کی مرضی کو قبول کیا اور اپنی زندگی کو پاک خاندان کی خدمت کے لیے وقف کر دیا۔ آج کے دور میں ہمیں بھی ان کی طرح ایمان داری، ذمہ داری اور خاموشی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں۔اس عید کے موقع پر کیک کاٹا گیا نیز خاندانوں، کلیسیا اور ملک میں امن و برکت کے لیے خصوصی دْعائیں کیں۔