مقدس یوسف خاموش خدمت، محنت اور ذمہ داری کا بہترین نمونہ ہے۔فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد

مورخہ یکم مئی 2026کوسینٹ جوزف ہاسپِس(Hospice) راولپنڈی کی پوری ٹیم نے بطور خاندان مقدس یوسف بڑھئی کی عید نہایت عقیدت اور جوش و خروش سے منائی۔اس دن کا آغاز شکرگزاری کی پاک ماس سے ہوا، جس میں معزز مہمانوں، ہاسپِس کے عملے اور مریضوں نے شرکت کی۔پاک ماس کے بعد عملے اور مریضوں نے ایک مختصر ورائٹی پروگرام پیش کیا۔ جس میں نگہداشت کرنے والے عملے اور رہائشی مریضوں نے بھرپور حصہ لیا۔
اس موقع پرفضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد، مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والی سسٹرز صاحبات، بورڈ ممبران، مہمانانِ گرامی، معاونین، عملہ اور مریض بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
اپنے خطاب میں فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے سینٹ جوزف کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خاموش خدمت، محنت اور ذمہ داری کا بہترین نمونہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑھئی کے طور پر سینٹ جوزف کی زندگی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ دیانتداری اور وفاداری سے کیا جانے والا معمولی کام بھی خدا کی نظر میں بڑی اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے صحت کے شعبے سے وابستہ کارکنوں اور معاون عملے پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو صرف ملازمت نہیں بلکہ خدمت کے ایک مقدس بلاوے کے طور پر دیکھیں، کیونکہ ان کی خدمات معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند افراد کے وقار کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail