مقدس الوشیئس گنزاگا(راہب)

آپ ایک با اثر اور امیر گھرانے میں 1568میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد آپ کو فوجی بنانا چاہتے تھے اوراسی غرض سے چھوٹی ہی عمر میں انہوں نے آپ کو تربیت کیلئے ایک فوجی  کیمپ میں داخل کروایا۔یہاں آپ نے نہ صرف فوجی مہارت حاصل کی بلکہ چند بْرائیاں بھی آپ کی زندگی کا حصہ بن گئیں۔تاہم جلد ہی آپ کو احساس ہو گیا کہ آپ کو تبدیلی کی ضرورت ہے۔انہی دنوں میں آپ گْردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوگئے۔اِس کو آپ نے اپنی خوش بختی جانا کیونکہ اب آپ بستر پر رہ کر اپنے خدا کو زیادہ یاد کر سکتے تھے۔12برس کی عمر میں آپ نے مقدس چارلس برومیو سے پہلی بار پاک شراکت لی۔کچھ عرصہ تک آپ اسپین میں حاکم ِ وقت کے دربار میں خدمت کرتے رہے۔جب آپ جولائی 1584خ س میں اٹلی واپس لوٹے تو آپ نے پختہ ارادہ کر لیا کہ آپ سوسائٹی آف جیزس میں شمولیت اختیار کریں گے۔پس آپ نے اپنی ساری جائیداد اپنے بھائی کے نام منتقل کرکے مذکورہ جماعت میں شرکت کر لی۔یہاں آپ نے 6سال تک تعلیم و تربیت پائی اور اپنے آپ کو کہانت کیلئے تیار کرتے رہے۔آپ دل سے مشنری بننے اور ایمان کی خاطر شہادت پانے کی خواہش رکھتے رہے۔1591خ س میں روم میں ایک خطرناک
 وبا ء پھیلی جس کے سبب بہت سارے لوگ بیمار ہو کر مرنے لگے۔آپ نے اپنی جماعت سے اجازت لے کر اِن بیماروں کی خدمت کرنا شروع کر دی۔اِسی دوران آپ خود بھی اِسی وباء کا شکار ہوگئے اور اِس قدر علیل ہوگئے کہ بستر پر سے اْٹھ بھی  نہ سکتے تھے۔ اِس طرح آپ جون 21-20کی درمیانی رات لبوں پر یسوع کا نام لیتے ہوئے اِس جہاں سے رحلت کر گئے۔
اے قادرِ مطلق خدا! تْو ہمیں اپنے نیک بندوں کے ذریعے یہ سکھا تا ہے کہ پشیمانی اختیار کرکے تیری طرف لو ٹنے سے ہمیں بڑا اَجر ملتا ہے۔اپنی مہربانی سے ہمیں ہمیشہ اپنے قریب رہنے دے۔آمین      

Daily Program

Livesteam thumbnail