ویو اسٹوڈیو کی نئی پیشکش، کرسمس گیت’’بیت اللحم کی چرنی ‘‘کی رسمِ رونمائی

مورخہ  17دسمبر2025کو سینٹ جوزف پیس ہال ۔ لاہور کینٹ میں پیرش پریسٹ ریورنڈ فادر ولیم بشارت او۔ایف۔ ایم کیپ اور  پریسٹ انچارج ر یو نڈ فادر قیصر فیروز او۔ایف۔ ایم کیپ نے اپنے دستِ مبارک سے ویو اسٹوڈیو کی نئی پیشکش، کرسمس گیت’’بیت اللحم کی چرنی ‘‘کی رسمِ رونمائی ادا کی ۔
اس کرسمس گیت کو ویو سٹوڈیو کی معروف گلوکارہ سویٹی شفقت اور نئے گلوکار اسد اشرف نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا ۔یہ گیت تقریب کے دوران پردہ سکرین پر دکھایا گیا ،جسے حاضرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔
 ریورنڈ فادر قیصر فیروز ، ڈائریکٹر ۔ویو اسٹوڈیو نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم خداوند کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں کرسمس کے بابرکت پیغام کو موسیقی کے ذریعے پیش کرنے کا موقع عطا فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس کا یہ نیا گیت ’’بیت اللحم کی چرنی ‘‘محبت، امن اور اْمید کا پیغام لیے ہوئے ہے جومسیح یسوع کی ولادت کی خوشی کو اجاگر کرتا ہے۔آخر میں انہوں نے ویو سٹوڈیو کی ٹیم، گلوکاروں، موسیقاروں اور تکنیکی عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویو سٹوڈیو آئندہ بھی معیاری اور بامقصد مسیحی موسیقی کے ذریعے امن اور محبت کے پیغام کو عام کرتا رہے گا۔
ریورنڈ فادر ولیم بشارت نے ویو اسٹوڈیو کی اس کاوش کو خوبصورت کوشش قرار دےتے ہوئے کہا کہ کرسمس کی خوشیوں اور ویو سٹوڈیو کی تخلیقات میں ایک خوبصورت اضافہ ہے ۔
اس بابرکت تقریب میں مذہبی شخصیات، معزز مہمانوں اورمومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Daily Program

Livesteam thumbnail