ویٹی کن میں 133 منتخب کارڈینلز کا سسٹائن چیپل میں کا نکلیو کا آغاز
مورخہ 7مئی 2025کو ویٹی کن میں 133 منتخب کارڈینلز نے ایک پُرتپاک جلوس کے ساتھ سسٹائن چیپل میں داخل ہو کر کا نکلیو کا آغاز کیا،جس میں کلیسیا نے نئے 267ویں پوپ کا انتخاب ہو گا۔
صبح10 بجے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں، کالج آف کارڈینلز کے ڈین کارڈینل جووانی باتستا رے نے خصوصی پاک ماس (Missa pro eligendo Romano Pontifice) کی قربانی خدا کی نذر گزرانی۔جس میں تمام کارڈینلز اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پاک ماس کے بعد منتخب کارڈینلز جلوس کی شکل میں مقدسین کی لطانیہ اور گیت”اے روح ِ پاک اْتر آ“ گاتے ہوئے پولین چیپل میں داخل ہوئے۔جلوس کی قیادت پاک صلیب سے ہوئی جس میں کوائر،کالج آف کارڈینلز کے ڈین کارڈینل جووانی باتستا رے،معاون کاہن، کانکلیو کے سکریٹری اور تمام کارڈینلز شامل تھے۔سسٹائن چیپل کے اندرہر کارڈینل نے ایک مرتبہ پھر سے پاک انجیل پر اپنا ہاتھ رکھ کر رازداری کا حلف لیا اور دْعا کی کہ ”پس خدا اور انجیلِ مقدس جس پر میں اب ہاتھ رکھتا ہوں میری مدد کریں“۔جس کے بعد باقی تمام افراد کے لیے“Extra omnes”یعنی سسٹائن چیپل سے خارج ہونے کااعلان ہوا،اور اسی کے ساتھ سسٹائن چیپل کے دروازے بندکر دئیے گئے۔اسی شام سسٹائن چیپل کی چمنی سے سیاہ دھواں نکلا، جس کا مطلب ہے کہ کانکلیو میں پہلا الیکشن پوپ کے انتخاب کے بغیر اختتام پذیر ہوا ہے۔
Daily Program
