سینٹ جوزف پیرش لاہور کینٹ میں کرسمس ڈنر کی پروقار تقریب

مورخہ17 دسمبر 2025 کو سینٹ جوزف کینٹ پیرش پیس ہال میں کرسمس کی خوشیوں کے سلسلے میں ایک پُرمسرت اور روحانی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب پیرش پریسٹ، ریورنڈفادر ولیم بشارت اور پیریسٹ انچارج، ریورنڈفادر قیصر فیروز کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جس میں پیرش کے مختلف خاندانوں اور نئے شادی شدہ جوڑوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس خوشگوار موقع پر تمام خاندانوں کے لیے خصوصی کرسمس ڈنرکا اہتمام کیا گیا، جہاں محبت، بھائی چارے اور یگانگت کی فضا قائم رہی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریورنڈ فادر ولیم بشارت نے شریک تمام خاندانوں اور نئے جوڑوں کو امن اور خوشی کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرسمس تمام خاندانوں کے لیے ایک عظیم خوشخبری ہے اور باہمی اتحاد، اتفاق اور یگانگت کی علامت ہے۔
ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے نئے شادی شدہ جوڑوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے خاندانوں کو مسیحی محبت کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یسوع مسیح کی دنیا میں آمد کا مقصد امن، صلح اور سلامتی کی بادشاہت قائم کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں مسیح پر ایمان رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے برکت کا باعث بننا چاہیے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail