اْمید کبھی مایوس نہیں کرتی۔پوپ لیو چہاردہم

مورخہ 21اگست2025کو پوپ لیو چہاردہم نے”فرینڈشپ اَمَنگ پیپلز“کے 46ویں اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اْمید کبھی مایوس نہیں کرتی۔
  پوپ لیو نے  الجزائر کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ ان شہداء کی گواہی میں کلیسیا کی وہ دعوت جھلکتی ہے جو صحرا میں انسانیت کے ساتھ گہری رفاقت رکھتی ہے، تاکہ مذاہب اور ثقافتوں کو تقسیم کرنے والی دیواریں گرائی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امن کوئی خیالی تصور نہیں، بلکہ یہ عاجزی بھرا راستہ ہے جو روزمرہ کے چھوٹے چھوٹے اعمال سے بنتا ہے۔
ڈیجیٹل انقلاب پر گفتگو کرتے ہوئے پوپ نے کہا کہ یہ نئی ٹیکنالوجی اگر غلط استعمال ہوئی تو امتیاز اور تنازع کو بڑھا سکتی ہے، لیکن اگر روح القدس کی رہنمائی میں تخلیقی انداز میں استعمال کی جائے تو یہ ویران جگہوں کو باغ اور ”خدا کے شہر“ میں بدل سکتی ہے۔