آئیں دْعا کریں کہ کھیل ہمیشہ امن، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینے کا ذریعہ بنیں۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم
یکم جون 2026کوپوپ لیو چہاردہم نے جون کے مہینے کے لیے اپنی خصوصی دعائیہ ارادے کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر کے کیتھولک مومنین کو دعوت دی ہے کہ وہ ”کھیلوں کی اقدار“ کے لیے دْعا کریں، تاکہ ہر کھیل امن، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دے۔
پوپ لیو نے کھیلوں کے فوائد اور اْن سے وابستہ چیلنجز دونوں کو تسلیم کیا اور دْعا کی کہ کھیلوں کے مقابلے امن اور اخوت کے فروغ کا ذریعہ بنیں۔اپنی دْعا میں پوپ لیو نے کھیل کے عظیم تحفہ کے لیے خدا کا شکر اداکیا۔ اْن لوگوں کے لیے بھی جو اپنے جسمانی مشقوں کے ذریعے خدا کی تمجید کرتے ہیں؛ اْن دوستیوں کے لیے جو بطور ٹیم کھیلنے کی خوشی سے کھیل کے میدان میں جنم لیتی ہیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ خدا ہمیں سکھاتا ہے کہ جس طرح کھیل میں کوئی بھی اکیلا جیت نہیں پاتا بالکل اسی طرح ہمیں ترقی کرنے، احترام سیکھنے، اپنی حدود پر قابو پانے اور کامیابیوں کو مل کر منانے کے لیے دوسروں کی ضرورت ہوتی ہے۔
اسی لیے پوپ نے دْعا کی کہ کھیل ہمیشہ بھائی چارے کا مدرسہ بنے، نہ کہ بے مقصد رملاقات اور تعلق کا مقام بنے۔کھیل تشدد اور تفریق کا نہیں بلکہ امن کا راستہ بنے۔پوپ لیو نے مزید دْعا کی کہ جو لوگ کھیلتے ہیں، تربیت دیتے ہیں یا کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، وہ کھیل کو ایک ایسی عالمی زبان کے طور پر دریافت کریں جو مختلف ثقافتوں کو قریب لاتی، قوموں کو متحد کرتی اور احترام، یکجہتی اور ذاتی ترقی کے بیج بوتی ہے۔انہوں نے یہ بھی دْعا کی کہ ہر کھیل ایسی زندگی کی تمثیل بن جائے جو خدا کے ساتھ گزاری جائے۔
اپنی دْعا کے اختتام پر پوپ لیو نے کہا کہ روح القدس ہم میں ہمیشہ موجود رہے، جو ہمیں ایک ہی ٹیم بنائے، تیرے ساتھ متحد رکھے، تاکہ ہم تاریخ میں اتحاد اور بھائی چارہ تعمیر کر سکیں۔