مقدس پْنطیان (پاپائے اعظم،شہید)مقدس ہیپو لیتوس (کاہن،شہید)


مقدس پْنطیان رومی تھے اور آپ نے پاپائے اعظم کی حیثیت سے 230 میں سے 235 تک خدمات سرانجام دی۔ بعد ازاں حاکمِ وقت نے آپ کو سردینیاکے مقام پر کانکنی کے لیے جلاوطن کر دیا۔یہاں پر آپ نے بے شمار دْکھ اور اذیتیں سہیں۔ آپ ہی کے ساتھ ہیپولیتوس جو ایک کاہن اور مشہور علم الہیات تھے جو جلا وطن کیے گئے تھے۔ مقدس  ہیپولیتوس متعدد مذہبی تصانیف کے مالک تھے۔ آپ کی لکھی ہوئی کلام مقدس کی تفاسیر اس صنف میں اوّل درجہ رکھتی ہیں۔ 215 میں آپ نے اپنی مشہور کتاب”رسولوں کی روایت“قلم بند کی۔ اِس میں رسم تقرری کے اصول اور ضوابط بھی پائے جاتے ہیں۔ آپ نے اْن لوگوں کی تعلیم کی تصحیح کی جو اصل تعلیم سے بھٹک چکے تھے۔ اِسی کوشش میں آپ بھی غلط فہمیوں کا شکار ہو گئے۔ آپ پاپائے اعظم پْنطیان کے ساتھ ہی شہید کر دیے گئے۔
 اے خداوند ہمارے خدا!تْوجنہیں چنتا ہے وہ کبھی بھی سچے ایمان کی گواہی دینے سے نہیں ڈرتے۔ ہمیں یہ توفیق دے کہ تیرے اِن مقدسین کے خون بہانے کے وسیلے سے ہم ایمان کے ہر وقت پابند اور گواہ ٹھہریں۔ آمین

Daily Program

Livesteam thumbnail