مقدسہ مونیکا(بیوہ)
آپ شمالی افریقہ میں تاگستے (Tagaste)کے مقام پر مسیحی گھرانے میں پیدا ہوئیں جیسے ہی آپ جوان ہوئیں آپ کی شادی ایک غیر قوم شخص کے ساتھ کر دی گئی۔یہ شخص انتہائی سخت طبعیت کا مالک،غصیل اور ہر جائی ثابت ہوا۔آپ نے اِن ساری باتوں کو بڑے تحمل کے ساتھ برداشت کیا اور اپنی سادگی،حلیمی اور فروتنی کے سبب اپنے شوہرکواِس قدر متاثر کیا کہ وہ مسیحی ہو گیا۔لیکن بپتسمہ پانے کے بعد وہ جلد ہی وفات پاگئے۔اب آپ اپنے بیٹے اگسٹین کی پرورش کیلئے اکیلی رہ گئیں جو اْس وقت سولہ سال کا تھا۔لیکن ابھی تک بپتسمہ یافتہ نہیں تھا۔بلکہ دْنیاوی زندگی کا دلدادہ اور غیر راسخ مذہبی عقائد میں دلچسپی رکھتا تھا۔آپ اْس کی تربیت کرنے کی خاطر ہمیشہ ہمیشہ اْس کے ساتھ رہتیں اور بہت زیادہ دْعا اور ریا ضت کرتیں۔ایک بار وہ دھوکا دے کر اٹلی چلا گیا۔اِس پر آپ اْسے ڈھونڈتی ہوئی اٹلی کے مقام میلان پہنچیں۔جہاں آپ نے دیکھاکہ وہ مقدس ایمبروز کی تعلیم سے خاصہ متاثرہوا ہے۔آپ کی خوشی کی انتہا اْس وقت ہوئی جب 387میں پاشکا کی شبِ بیداری کے دوران آپ کے بیٹے نے مقدس ایمبروزکے ہاتھوں بپتسمہپایا۔اِس کے بعدآپ کے بیٹے نے اپنے دوستوں کے ہمراہ یہ چاہاکہ آپ کے ساتھ واپس افریقہ روانہ ہو۔تاہم سفر کے دوران ہی اٹلی کے مقام اوستیا میں 378میں آپ ابدی نیند سو گئیں۔
اے قادرِمطلق خدا!خاندانی زندگی تیری طرف سے ہوتی ہے۔مگربعض دفعہ کچھ گھروں میں انسانی کمزوری کی وجہ سے اختلافات پائے جاتے ہیں جس سے خاندان متاثر ہوتے ہیں۔عطا کر کہ مقدسہ مونیکا کی دْعاؤں کی بدولت ہمارے خاندانوں میں امن و اتحاد قائم رہے اور ماؤں کی دْعاؤں کے وسیلے بچے خدا کے قریب رہیں۔آمین۔
اے مقدسہ مونیکا
ہمارے واسطے دْعا کر!
Daily Program
