کیتھولک بائبل کمیشن کی جانب لاہور اور گوجرنوالا میں پروگرامز کا انعقاد
مارچ 2026 کے دوران پاکستان میں مختلف مقامات پر بائبل کی تعلیمات کے فروغ کے لیے اہم روحانی اور علمی پروگرامز منعقد کیے گئے۔ 10 مارچ2026 کوسینٹ فرانسس آف اسیسی پیرش میں نوجوانوں کے لیے ماہانہ سلسلہ وار بائبل سٹڈی کی نشت کا انعقاد کیا گیا۔جس کا موضوع تھا۔حضرت یعقوب کی حالاتِ زندگی،اس نشت کے مقرر ریورنڈ فادر جوزف شہزاد تھے۔۔ اس پروگرام میں مقامی مسیحی برادری نے حصہ لیا اور بائبل کے مطالعے اور روحانی بصیرت پر غور و فکر کیا۔ اس موقع پر ریورنڈ فادر جوزف شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بائبل کے مطالعے سے ہم نہ صرف اپنے ایمان کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ خدا کے کلام کے مطابق زندگی گزارنے کا سبق بھی سیکھتے ہیں۔ آج ہم سب نے مل کر حضرت یعقوب کی زندگی سے سبق لیا کہ ایمان، صبر اور قربانی کی راہوں پر چلنا کس قدر اہم ہے۔نیز انہوں نے کیتھولک بائبل کمیشن کی جانب سے ریورنڈ فادر شکیل لوقا،برادر اینڈریو اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
مورخہ11 مارچ 2026 بروز بدھ کوسنیٹ فرانسس زیوئیرپیرش۔گوجرانوالہ میں ریورنڈ فادر یوسف یعقوب کی سرپرستی میں بائبل میراتھن کی تکمیل اور”کلام کے قاریوں“کے لیے دعائیہ برکت کی تقریب منعقد کی گئی۔ اسی دن سینٹ میریز سکول کے اساتذہ و عملے کے لیے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں کیتھولک بائبل کمیشن کا تعارف،“کلام کے لاکھ دوست”پروگرام اور بائبلی علوم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ بائبل کا مطالعہ صرف علم حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ عمل کرنے کی رہنمائی بھی دیتا ہے۔
۔کیتھولک بائبل کمیشن کی جانب سے اسکول کی پرنسپل سسٹر صوفیہ پطرس اور عملے کے تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔