پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کے ایڈ لیمینا دورے کا باقاعدہ آغاز
پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کے ایڈ لیمینا دورے کا باقاعدہ آغاز
مورخہ 11 مئی 2026 کو پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس نے روم میں اپنے ایڈ لیمینا دورے کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پرفوقیت مآب کارڈینل جوزف کوٹس نے سینٹ جان لیٹرن کے باسیلیکا میں پاک ماس کی اقدس قربانی کی قیادت فرمائی۔ سینٹ جان لیٹرن باسیلیکا, ڈایوسیس آف روم کا کیتھیڈرل ہے، جو مسیح نجات دہندہ کے نام سے منسوب ہے اور مقدس یوحنا بپتسمہ دینے والے اور مقدس یوحنا رسول کے اعزاز میں مخصوص ہے۔
پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کے ایڈ لیمینا دورے کا باقاعدہ آغاز
پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کے ایڈ لیمینا دورے کا باقاعدہ آغاز
پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کے ایڈ لیمینا دورے کا باقاعدہ آغاز
پاک ماس کے دوران بشپ صاحبان نے عالمگیر کلیسیا،بالخصوص پاکستان میں مسیحیوں کے زندہ ایمان، مضبوط گواہی اور کلیسیا کی ترقی نیز پوری دنیا میں امن، انصاف اور سلامتی کے قیام کے لیے دْعائیں مانگی۔ عبادت کے بعد تمام بشپ صاحبان نے ویٹی کن کے چار دفاتر کا دورہ کیا۔