لبنان میں ہلاک ہونے والے کاہن پر پاپائے اعظم لیو کا اظہارِ افسوس، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے دعا کی اپیل
مورخہ 11مارچ 2026کو پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے لبنانی کاہن فادر پیئر ایل راحی کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لبنانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور مسیحیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ کے بے شمار معصوم متاثرین کے لیے دعا کریں۔
پوپ لیو نے کہا کہ آئیے ہم ایران اور پورے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے دعا جاری رکھیں، خاص طور پر ان بے شمار متاثرین کے لیے جن میں بہت سے معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ ہماری دعا ان لوگوں کے لیے تسلی بنے جو دکھ سہہ رہے ہیں اور مستقبل کے لیے اْمید کا بیج ثابت ہو۔
پوپ لیونے کہا کہ اس مشکل آزمائش کی گھڑی میں میں لبنان کے تمام لوگوں کے قریب ہوں۔لبنانی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاد رپئیر ایل راحی کے روز اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ اپنے گرجا گھر کے ارکان کی مدد کے لیے گئے جن کے گھر پر اسرائیلی ٹینک کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ فادرپیئر ایل راحی چند نوجوانوں کے ساتھ اپنے علاقے کے پہاڑی مقام پر واقع اس گھر کی طرف دوڑے تاکہ زخمی افراد کی مدد کر سکیں، لیکن اسی دوران ٹینک نے دوبارہ فائر کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ پوپ لیو نے کہا کہ فادر پیئر ایک سچے چرواہے تھے جو ہمیشہ اپنے لوگوں کے ساتھ رہے اور انہوں نے یسوع مسیح، اچھے چرواہے، کی محبت اور قربانی کی مثال پیش کی۔
پوپ لیو نے دْعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا کرے کہ ْان کا بہایا ہوا خون لبنان کے لیے امن کا بیج ثابت ہو۔