ریڈیو ویریتاس ایشیا نے میانمار میں آکھا اور کایان زبانوں کی نئی سروسز کا آغاز کر دیا۔
ریڈیو ویریتاس ایشیا (RVA) نے میانمار میں اپنی ابلاغی خدمات کو مزید وسعت دیتے ہوئے آکھا اور کایان زبانوں میں نئی سروسز کا آغاز کر دیا ہے۔ ان سروسز کا افتتاح 24 مئی 2026 کو عیدِ پنتیکوست کے موقع پر یانگون کے سینٹ میری کیتھیڈرل میں کیا گیا، جو میانمار کا سب سے بڑا شہر اور تجارتی مرکز ہے۔میانمار کی کاتھولک بشپ کانفرنس (CBCM) کے صدر اور میانمار RVA لینگویج سروسز کے سرپرست، کارڈینل چارلس بو نے اس موقع کو ”میانمار کی کلیسیا کے لیے ایک مبارک دن“قرار دیا۔یہ نئی سروسز آکھا اور کایان کی مسیحی مومنین کی خدمت کے لیے شروع کی گئی ہیں۔ میانمار RVA لینگویج سروسز اس وقت آٹھ مختلف شعبوں میں مواد تیار کرتی ہیں، جن میں روزانہ انجیل پر دھیان و گیان، اتوار کے وعظ، کلیسیائی خبریں، نوجوانوں اور خاندانوں کے پروگرام، شخصیات اور مقدسین،پوپ کے پیغامات، ماحولیاتی مسائل اور بین المذاہب مکالمہ شامل ہیں۔
روزانہ 30 منٹ کی ریڈیو نشریات کے علاوہ، یہ سروسز انگریزی زبان میں خبروں کی رپورٹس اور مختصر روحانی ویڈیوز بھی تیار کرتی ہیں۔
کارڈینل بو نے کہایہ سروسز ضرورت مند لوگوں کو خدا کے کلام کے ذریعے ایمان پر مبنی مواد اور روحانی راہنمائی فراہم کرتی ہیں۔سروسز کے آغاز سے قبل 11 سے 20 مئی تک یانگون میں CBCM کمپاؤنڈ میں آکھا اور کایان میڈیا عملے کے ساتھ ساتھ سگاو کیرن اور پوو کیرن سروسز کے کارکنوں کے لیے ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔
16 مئی کو CBCM کے دفتر برائے سماجی ابلاغ کے چیئرمین Bishop Celso Ba Shwe نے تربیت حاصل کرنے والے افراد سے ملاقات کی اور انہیں حاشیے پر رہنے والی برادریوں تک انجیل کا پیغام پہنچانے کی ترغیب دی۔
18 مئی کو تربیت یافتگان سے خطاب کرتے ہوئے کارڈینل بو نے انجیل کے پرچار اور سچی معلومات کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر زبان اور ہر نسلی گروہ زندہ اور قیمتی ہے۔ آکھا اور کایان زبانیں خاندانوں، نوجوانوں، بزرگوں اور پورے معاشرے تک خوشخبری پہنچائیں گی۔کارڈینل بو نے مزید کہا کہ میانمار کے موجودہ سیاسی اور سماجی بحران کے دوران RVA مختلف برادریوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبروں کے اس دور میں ریڈیو ویریتاس خوشخبری اور سچائی کا پیغام پہنچاتا ہے۔
آکھا اور کایان زبانوں کی نئی سروسز کا آغاز میانمار میں RVA کے کثیراللسانی مشن کی تازہ ترین توسیع ہے۔ کلیسیائی میڈیا کے یہ اقدامات ملک کے مختلف نسلی علاقوں میں بشارت، روحانی نگہداشت اور کمیونٹی روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔