اُستاد طالب علموں کے ذہنوں کو شفقت اور محنت کی چابی کے ساتھ کھولتا ہے۔فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس

گزشتہ دنوں سینٹ مائیکل پیرش کراچی میں سینٹ مائیکل سکول کی نئی عمارت کوفضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے اپنے دستِ مبارک سے برکت دی۔سکول کے طالب علموں نے بشپ صاحب،ریورنڈ فادر ماریو روڈرکس، ریورنڈفادر آشر افتخار،ریورنڈ فادر برنباس جارج،ریورنڈ فادر دلاور سموئیل کو خوش آمدید کہا۔سینٹ مائیکل سکول کے پرنسپل نے ا س سکول کی تاریخ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ پرانی عمارت 1987 میں بنائی گئی تھی۔جس کی خستہ حالت دیکھ کرریورنڈ فادر برنباس جارج نے بشپ صاحب اور کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن کو نئی عمارت کی درخواست کی۔ ڈاکٹر شمیم خورشید اور سر غضنفر انور کی کوششوں سے فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے نئی عمارت کی اجازت دی۔ بشپ صاحب  نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بچے کے لئے اُس کا دُوسرا گھر سکول ہے جہاں وہ اُستاد کی محبت اور شفقت کو محسوس کرتا ہے جو محبت کے ساتھ اُس کے کردار کی تعمیر و تشکیل کرتا ہے۔آخر میں اسکول کے پرنسپل سر غضنفرانور نے فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریوٹراوس کے خصوصی تعاون اور مدد کیلئے شکریہ ادا کیا۔اس یاد گار موقع پر گروپ فوٹو بنوائی گئی۔