امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پوپ لیو سے معافی مانگنے سے انکار

گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاپائے اعظم لیو چہاردہم  کے بارے میں بیانات دئیے تھے جس میں انہوں نے کہا کہ پوپ لیو کو خارجہ پولیسی کا کوئی فہم نہیں۔امریکا اور ایران جنگ کے موقف کا دفاع کرتے ہوئے امریکی صدر نے پوپ لیو کے ساتھ اختلاف رائے کا اظہار کیا تھا۔
جس پر پوپ لیو نے رپوٹرز کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ٹرمپ اور اْسکی ایڈمنسٹریشن سے کوئی خوف نہیں۔میں امن اور محبت کے بارے میں بولتا رہوں گا۔جنگ کی مذمت کرنا اور امن کی حمایت کرنا میری اخلاقی ذمہ داری اور انجیلی مشن ہے۔پاک انجیل میں لکھا ہے کہ مبارک ہیں وہ جو صلح کرواتے ہیں اور میں امن کی انجیل کا پرچار کرتا رہوں گا۔دنیا بھر کے لیڈروں نے پوپ لیو کے امن  موقف کی حمایت کی ہے۔جبکہ صدر ٹرمپ جزباتی بیان دے رہے ہیں۔ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا آپ پوپ لیو سے معافی مانگیں گے، تو انہوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا:”نہیں“۔