ہوائی جہازجنگ کے نہیں امن کے پیامبر ہونے چاہئیں۔ پاپائے اعظم لیو چہاردہم

مورخہ 23مارچ 2026کوپوپ لیو چہاردہم نے اٹلی کی قومی ایئرلائن ITA Airways کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اْن کے پاسبانی دوروں کے دوران اْن کی خدمت انجام دیتی ہے اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ طیارے جنگی میدانوں میں موت اور تباہی کے ہتھیار کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔اپنے چار افریقی ممالک کے آئندہ رسولی دورے سے تقریباً بیس دن پہلے، پوپ لیو چہاردہم نے ITA Airways اور Lufthansa Group کے اعلیٰ عہدیداروں اور عملے کے ایک وفد سے ملاقات کی۔پوپ لیو نے ITA Airways اور اس کی سابقہ کمپنی Alitalia کا شکریہ ادا کیا، جو پوپ پال ششم  کے زمانے سے پوپ صاحبان کی خدمت کرتی آ رہی ہے۔
انہوں نے اس کے ماہر اور تجربہ کار پیشہ ور افرادکی تعریف کی جو پوپ، اْن کے ہمراہ افراد، اور اْن صحافیوں کے لیے ایک پُرسکون ماحول فراہم کرتے ہیں جو پاسبانی دوروں کی کوریج کے لیے اْن کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔
پوپ کے مطابق، ITA Airways پوپ کے بیرونِ ملک دوروں کو“تقریباً ایک خاندانی ماحول”میں بدل دیتی ہے، جہاں احترام کے ساتھ عقیدت بھی شامل ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آپ سے ملاقات مجھے یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ میں اپنی اور مقدس سی (Holy See) کی جانب سے اس قیمتی خدمت پر آپ کا شکریہ ادا کروں۔
پوپ لیو چہاردہم نے کہا کہ پوپ کے فضائی سفر آج کے معاشرے میں پطرس کے جانشین کے مشن کی ایک واضح علامت ہیں، کیونکہ وہ ہمیشہ ممالک کا دورہ ”امن کے پیامبر“کے طور پر کرتے ہیں۔
تاہم، پوپ نے افسوس کے ساتھ کہا کہ ہوائی جہاز اکثر جنگی میدانوں میں تباہی اور خوف پھیلانے کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہوائی جہاز ہمیشہ امن کے پیامبر ہونے چاہئیں، کبھی بھی جنگ کے نہیں! کسی کو بھی اس بات کا خوف نہیں ہونا چاہیے کہ آسمان سے موت اور تباہی کی دھمکیاں آئیں گی۔
پوپ نے پہلی اور دوسری عالمی جنگ سمیت دیگر تنازعات میں فضائی بمباری کو یاد کیا، جو آج بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بیسویں صدی کے المناک تجربات کے بعد، فضائی بمباری کو ہمیشہ کے لیے ختم ہو جانا چاہیے تھا! مگر اس کے برعکس، یہ آج بھی موجود ہے، اور ٹیکنالوجی کی ترقی، جو بذاتِ خود مثبت ہے، جنگ کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ یہ ترقی نہیں بلکہ تنزلی ہے!
آخر میں، پوپ لیو چہاردہم نے ITA Airways کے ملازمین کا دوبارہ شکریہ ادا کیا کہ وہ انجیل کے امن کو پھیلانے کے اْن کے مشن میں مدد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں آسمانوں میں امن کے راستے قائم کرنا اور بھی زیادہ ضروری ہو گیا ہے اور میں آپ کا شکر گزار ہوں کیونکہ اس مشن میں، جو خداوند نے مجھے سونپا ہے، مجھے معلوم ہے کہ میں آپ پر بھروسہ کر سکتا ہوں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail