پاپائے اعظم لیو چہاردہم کا ویٹیکن آبزرویٹری کا دورہ
مورخہ 19 مئی2026 کو پوپ لیو نے کیسٹل گینڈولفو میں واقع ویٹیکن آبزرویٹری کا دورہ کیا اور وہاں موجود مذہبی، غیر مذہبی اور سائنسی عملے سے ملاقات کی۔یہ پہلا موقع نہیں تھا جب پوپ لیو نے اس آبزرویٹری کا دورہ کیا ہو، اس سے پہلے وہ 20 جولائی 2025 کو بھی یہاں آئے تھے، جو چاند پر انسان کے قدم رکھنے کی 56ویں سالگرہ تھی۔
یہ فلکیاتی آبزرویٹری کیسٹل گینڈولفو میں واقع ہے، جو وہی شہر ہے جہاں پوپ لیو عام طور پر منگل کے دن کام اور آرام کے لیے وقت گزارتے ہیں۔
پوپ لیو کا استقبال سسٹر رافائیلا پیٹرینی نے کیا، جو ویٹیکن سٹی اسٹیٹ کی گورنریٹ کی صدر ہیں، اْن کے ساتھ سیکریٹری جنرل آرچ بشپ ایمیلیو ناپا اور جوزف پُگلیزی البراندی بھی موجود تھے۔
مزید برآں وہاں آبزرویٹری کے ڈائریکٹر جیسوئٹ فادر رچرڈ انتھونی ڈی سوزا اور ان کے پیش رو جیسوئٹ برادر گائے کونسلمگنو بھی موجود تھے، جو ویٹیکن آبزرویٹری فاؤنڈیشن کے موجودہ صدر ہیں۔