میری دْعا ہے کہ یوکرین میں ہتھیار خاموش ہو جائیں اور مکالمہ کا راستہ کھل جائے۔پوپ لیو چہاردہم

مورخہ 24اگست 2025کوپوپ لیو نے یوکرین کے صدر کو پیغام بھیجا، جس میں انھوں نے جنگ کے جاری تشدد سے متاثرہ قوم سے اپنی روحانی قربت کا اظہار کیا اور تمام لوگوں کے لیے اپنی دْعاؤں کا یقین دلایا۔
پوپ لیو نے زخمیوں، غمزدہ خاندانوں اوربے گھرافراد کیلئے دْعاکرتے ہوئے کہا کہ خدا خود جو تسلی کا سر چشمہ ہے دْکھی دلوں کو تقویت دے اور مرنے والوں کو ابدی زندگی عطا کرے۔
انہوں نے دلوں کی تبدیلی اور ہتھیاروں کو خاموش کرنے کی بھی اپیل کی تاکہ مکالمہ کے ذریعے سب کی بھلائی کے لیے امن کا راستہ کْھلے۔
اپنے پیغام اختتام پہ پوپ لیو نے یوکرائنی قوم کو مبارک کنواری مریم، ملکہِ امن کے سپرد کیا۔