ایک منصفانہ دنیا بنانے کے لیے خدا کے تحفوں کا استعمال کریں۔پوپ لیو چہاردہم

مورخہ 21ستمبر2025کو پوپ لیو چہاردہم نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے انھیں اپنے آپ سے پوچھنے کی دعوت دی کہ وہ خدا کی طرف سے ملنے والے تحائف کا استعمال کیسے کرتے ہیں؟پوپ لیو نے وضاحت کی کہ ہم اپنی زندگیوں کے مالک نہیں ہیں اور نہ ہی اْن چیزوں کے جن سے ہم لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ خدا کی طرف سے تحفہ ہے۔اور ہمیں ایک دن اس تحفے کا حساب دینے کے لیے بلایا جائے گا۔
اپنے پیغام کے اختتام میں پوپ لیو نے کہا کہ آئیں ہم کنواری ماں مقدسہ مریم کی شفاعت چاہیں تاکہ ماں کی سفارشوں کی بدولت خدا نے ہمیں جو کچھ سونپا ہے اْسے انصاف اور ذمہ داری کے ساتھ نبھاتے ہوئے اْس کی وفادار بنیں۔