امن کی حفاظت دراصل زندگی کی حفاظت ہے۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم

مورخہ 18مئی 2026کو پاپا ئے اعظم لیو چہاردہم نے یاد دلایا کہ ”لودھاتو سی کا ہفتہ“(Laudato Si’Week) 17 مئی سے 24 مئی تک منایا جا رہا ہے۔
یہ سالانہ تقریب پوپ فرانسس کے انسیکلیکل (Encyclical) کی سالگرہ کے طور پر منایا جاتا ہے جو ہمارے مشترکہ گھر یعنی زمین کی حفاظت کے موضوع پر جاری کیا گیا تھا۔ اس مہم کا مقصد تمام لوگوں کو اْمید سے عملی اقدام کی طرف بلانا ہے۔
پوپ لیو چہاردہم نے”لودھاتو سی موومنٹ“کے اراکین اور اُن تمام افراد کی حوصلہ افزائی کی جو جامع ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں کہ وہ اپنے عزم کی تجدید کریں۔انہوں نے مقدس فرانسس آف اسیسی کی مخلوقات سے محبت اور اُن کے امن کے پیغام کا حوالہ دیا، جبکہ کلیسیا اس سال مقدس فرانسس آف اسیسی کی وفات کے 800 سال مکمل ہونے کی یاد منا رہی ہے۔
پوپ لیو نے کہا کہ مقدس فرانسس آف اسیسی کے اس جوبلی سال میں، آئیے ہم خدا کے ساتھ، اپنے بھائی بہنوں کے ساتھ اور تمام مخلوقات کے ساتھ امن کے اُن کے پیغام کو یاد کریں۔
پوپ لیو نے افسوس ظاہر کیا کہ حالیہ برسوں میں جنگوں نے تخلیقِ خداوندی کی حفاظت کے میدان میں ہونے والی پیش رفت کو بہت سست کر دیا ہے۔آخر میں پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے امن کی حفاظت اور زندگی کی حفاظت کے درمیان گہرے تعلق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں لوداھاتو سی موومنٹ کے اراکین اور اُن تمام افراد کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں جو جامع ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں کہ وہ اپنے عزم کو تازہ کریں۔ امن کی حفاظت دراصل زندگی کی حفاظت ہے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail