کیا ائیر کنڈیشنر کا پانی صاف ہوتا ہے؟

گرمیوں میں AC کسی نعمت سے کم نہیں لگتا۔موسم گرما کے گرم ترین مہینوں میں ایئر کنڈیشنر زیادہ اہمیت اختیار کر جاتے ہیں، کیونکہ یہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے فوری راحت فراہم کرتے ہیں۔ مگر جہاں ایئر کنڈیشنر ہوا کو مؤثر طریقے سے ٹھنڈا کرتے ہیں، وہیں یہ کمرے کی نمی بھی کم کر دیتے ہیں، جس سے اندرونی ماحول غیر معمولی طور پر خشک ہو جاتا ہے۔اس کے لیے ایک سادہ مگر اکثر نظر انداز کی جانے والی ٹپ یہ ہے کہ اپنے ایئر کنڈیشنڈ کمرے میں پانی کی بالٹی یا پیالہ رکھا جائے۔ یہ طریقہ طویل عرصے تک ایئر کنڈیشنر کے استعمال سے ہونے والی خشکی کا مقابلہ کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ پانی کی بالٹی میں بخارات تیزی سے بنتے ہیں اور اگرچہ یہ ہیومیڈیفائر کی طرح اتنا مؤثر نہیں ہوتا، مگر چھوٹی جگہوں پر یہ کچھ آرام دے سکتا ہے، خاص طور پر جب ہوا خشک لگ رہی ہو۔ہیومیڈیفائر آپ کو اندرونی نمی کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے کا موقع دیتا ہے، جس سے کمرے کا ماحول زیادہ آرام دہ اور صحت مند رہ سکتا ہے
ونڈو اے سی ہو یا اسپلٹSplit، دونوں ٹھنڈی ہوا دینے کا کام کرتے ہیں۔ دونوں AC کچھ فرق کے ساتھ آتے ہیں، جبکہ ان دونوں میں بہت سی چیزیں ایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔ ہم سب نے دیکھا ہے کہ جب AC آن ہوتا ہے تو یونٹ کے پچھلے حصے سے پانی مسلسل ٹپکتا رہتا ہے۔عام طور پر ہم اسے ”اے سی واٹر“کہتے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ اے سی واٹر دراصل کسے کہتے ہیں؟ ایئر کنڈیشنر کے آؤٹ لیٹ پر موجود پانی کو ”ACکنڈینسیٹ واٹر“کہا جاتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ کیا ہوتا ہے؟
یہ پانی کولنگ کے عمل کے دوران ایئر کنڈیشنر کے ایوپوریٹر کائیل سے جمع ہوتا ہے۔ کنڈینسیٹ پانی عام طور پر ایئر کنڈیشنر کے نیچے ین یا ٹرے میں جمع ہوتا ہے اور پھر نلی یا پائپ کے ذریعے باہر نکل جاتا ہے۔اے سی میں ایک گرم اور ایک ٹھنڈا کائیل ¦وتا ہے اور ایوپوریشن اور کنڈینسنگ کا عمل اس میں سے ہوکر گزرتا ہے۔ اس کی وجہ سے کوائیل ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور ٹھنڈک براہ ِراست آپ کے کمرے میں پھیل جاتی ہے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پانی کیوں نکلتا ہے؟ سیدھے الفاظ میں جب گرم ہوا ٹھنڈی کوائل سے رابطہ کرتی ہے، تو اس کے ارد گرد نمی بن جاتی ہے۔ ایسا ہوا میں موجود نمی کی وجہ سے ہوتا ہے اور یہ پانی پھر پائپ کے ذریعے باہر بہنا شروع ہو جاتا ہے۔
کیا AC کا پانی صاف ہوتا ہے؟ AC واٹر ڈسٹل واٹر کی طرح ہے۔ AC کنڈینسیٹ واٹر بہت سی چیزوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اے سی سے نکلنے والا پانی، جسے اکثر لوگ فضول سمجھ کر ضائع کر دیتے ہیں، درحقیقت بہت قیمتی ہو سکتا ہے، خاص طور پر اْن علاقوں میں جو پانی کی قلت کے شکار ہیں۔جب اے سی گرم اور مرطوب ہوا کو ٹھنڈا کرتا ہے تو ہوا میں موجود نمی کنڈینس ہو کر پانی کی شکل میں آپ کو اے سی کے پائپ سے نکلتا ہوا نظر آتا ہے۔ یقیناً آپ سب کے ذہنوں میں یہ سوال ہوگا کہ یہ پانی قیمتی کیسے ہو سکتاہے؟
یہ حقیقت ہے کہ یہ پانی کیمیکل سے پاک ہوتا ہے۔ یہ اِنڈور پودوں کو دینے کے لیے بہترین اور باغبانی کے لیے کارآمد ہے۔اس کے علاوہ اے سی کا پانی فرش، گاڑی، کھڑکیاں اور باتھ روم وغیرہ دھونے کے لیے صاف اور گرد و غبار سے پاک پانی ہوتا ہے۔ اگر محفوظ طریقے سے جمع کیا جائے تو اسے کپڑوں یا برتن دھونے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 اے سی کا پانی distilled water سے ملتا جلتا ہے اس لیے بیٹری یا استری میں بھی استعمال ہو سکتا ہے، بشرطیکہ اے سی میں کوئی زنگ یا گندگی شامل نہ ہو۔سائنسی تجربات، کولنگ ٹاورز یا دیگر صنعتی مشینوں میں بھی اے سی کا پانی استعمال ہو سکتا ہے۔لیکن یہ پانی پینے کیلئے استعمال نہیں ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے ڈرین سسٹم میں گندگی کی وجہ سے پانی کے گندے ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
 

Daily Program

Livesteam thumbnail