مقدس برنارڈ(صدر راہب،معلم ِ کلیسیا)
آپ کا تعلق فرانس کے ایک مذہبی اور شاہی گھرانے سے ہے۔بچپن میں ہی آپ کی تعلیم و تربیت اچھی درس گاہوں میں ہوئی اور وہیں سے اِس بات کا اندازہ ہو گیا کہ آپ اچھا مذہبی رْجحان رکھتے ہیں۔یہیں پر آپ نے کلامِ مقدس اور علم الٰہیات کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔جب آپ کی والدہ کا انتقال ہوا تو اِ س ڈر سے کہ آپ دْنیا کی رنگینیوں میں کھو نہ جائیں آپ نے اْس وقت کی ایک مذہبی جماعتمیں شمولیت اختیار کر لی جواپنی انتہائی ریاضتی زندگی کی وجہ سے مقبول تھی۔بعد میں آپ نے اپنے 4 بھائیوں اور 25 دوستوں کو بھی جماعت میں شامل ہونے کیلئے قائل کر لیا۔اس کے بعد آپ کے والد اور ایک اور بھائی بھی جماعت میں آملے۔دائمی عہد بندی کے بعد آپ کے صدر راہب نے آپ کی قابلیت کا اندازہ لگا کرآپ کو 12دیگرراہبوں کے ساتھ کلیئروہ(Clairvaux)کے مقام پر نیاراہب خانہ کھولنے کیلئے بھیجا۔آپ نے بڑی ذمہ داری کے ساتھ اِس فریضہ کو پورا کیا۔اِسی راہب خانے کے160دیگر چھوٹے راہب خانے قائم ہوئے جن میں تقریباً700راہب رہتے تھے۔آپ خود انتہائی سخت ریاضیت کی زندگی بسر کرتے تھے۔ لیکن آپ نے خود اپنی جماعت کے قوانین کی نظر ثانی کی۔ نیز آپ تحریر و تقریر کے کام کو بھی جاری رکھے ہوئے تھے اور اْس وقت کے شہنشاہ کلیسیائی رہنما بھی آپ کی مشاورت حاصل کرتے تھے۔ ایک بار آپ کو پاپائے اعظم نے یہ بھی ذمہ داری دی کہ ارض ِمقدس کو آزاد کروانے کے لیے آپ لوگوں میں قربانی کا شعور پیدا کریں۔آپ نے اْس وقت کی عام غیرراسخ عقیدوں کی درستگی کیلئے بھی بہت کام کیا اور لاطران مجلس دوم میں بھی حصہ لیا۔آپ کو خداوند کی طرف سے معجزات کی قدرت بھی عطا کی گئی تھی۔آپ کلیئر وہ کے مقام پر 20 اگست 1153 میں اپنے خالق ِحقیقی سے جا ملے۔
اے قدوس اور رحیم خدا! ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں کہ تْوہمارے دلوں میں محبت ڈالتا ہے۔ اس دنیا میں رہتے ہوئے ہم زیادہ تر وقت دنیاوی کاموں اور فکروں میں بسر کر دیتے ہیں۔ ہمیں یہ فضل عنایت کر کہ ہم روزہ،ریاضت اور سخاوت کو استعمال کر کے روحانی زندگی کو سنوارتے رہیں۔آمین
مقدس برنارڈ کی عید مبارک ہو!
Daily Program
