یسوع کی طرح دوسروں کی خدمت کرنے والے بنیں۔ فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس

مورخہ 12ستمبر 2025کوسینٹ پیٹرک کیتھیڈرل کراچی میں چار ڈیکن صاحبان،ڈیکن جوناتھن جاوید،ڈیکن آفاق ایوب،ڈیکن واریر ولسن اورڈیکن انیس میتھیوکی کاہنانہ مخصوصیت ہوئی۔ اس بابرکت دن یُوخرستی عبادت کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے فرمائی جبکہ ریورنڈ فادرآرتھر چارلس اور ریورنڈبنجمن شہزاد نے معاونت کی۔دورانِ وعظ بشپ جی نے نئے کاہنوں کو مبارک باد دی اور کہا آپ نے بڑی محنت سے ایک لمبے سفر کے بعد اس منزل کو حاصل کیا ہے لیکن یاد رکھیے کہ یہ منزل ابھی شروع ہوئی ہے۔اور اب سے اور بھی زیادہ آپ کو مسیح کے ساتھ چلنا ہوگا۔
بشپ جی نے نئے کاہنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے یسوع کی طرح دوسروں کی خدمت کرنی ہے خدمت کروانی نہیں ہے۔کیونکہ اگر آپ خدمت کروائیں گے تو آپ خود کو کاہن نہیں کہہ سکتے۔بشپ جی نے مزید کہا کہ جس طرح مقدس پطرس رسول آدم گیر بنا میری دْعا ہے کہ آپ بھی روحوں کو بچانے والے بنیں۔ اس مُبارک موقع پر ریورنڈ فادرآصف جان، ریورنڈ فادرانتھنی ابراز،ریورنڈ فادر دلاور سیموئیل اور ریورنڈ فادربرنباس نے نئے کاہنوں کو کاہنانہ لباس پہنایا۔کاہنانہ مخصوصیت کی اس رسم میں کاہن صاحبان،سسٹرصاحبات،مبشران انجیل،نو منتخب کاہنوں کے خاندان، دوست و احباب اور مومنین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔