پھل لانے کے لیے بیج کو مرناپڑتا ہے۔کارڈینل رینا

مورخہ 28اپریل 2025کوآنجہانی پوپ فرانسس کے لیے نو روزہ سوگ کی تیسری اجتماعی تقریب میں، روم کے کارڈینل وِکر جنرل نے، روم کے لوگوں کے مشترکہ غم کو تسلیم کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا جو پوری دنیا کے تمام مومنین کے ساتھ نہ صرف اپنے روحانی باپ کے انتقال پر سوگ مناتے ہیں بلکہ اْن بھیڑوں کی طرح محسوس کرتے ہیں جن کا چرواہا نہ ہو۔انہوں نے مومنین کو یاد دلایا کہ جب ہم مرحوم پوپ فرانسس کا سوگ مناتے ہیں تو یاد رکھنا ہے کہ موت خاتمہ نہیں ہے کیونکہ ”پھل لانے کے لیے بیج کو مرناپڑتا ہے۔“
انہوں نے کہا کہ سچی وفاداری کا مطلب یہ بھی ہے کہ پوپ فرانسس کی طرف سے شروع کی گئی اصلاحات کی روح کو سمجھنا اور ہمت کے ساتھ ان کی پیروی کرنا، ایسی قیادت کی تلاش کرنا جو خوف اور دنیاوی سمجھوتہ کے خلاف مزاحمت کرے، نیزخوشخبری، ہمدردی اور اتحاد میں جڑی رہے۔
کارڈینل رینا اپنی بات کا اختتا م کرتے ہوئے مبارک کنواری مریم سے التجا کی کہ وہ کلیسیا کی راہنمائی کرے تاکہ اپنے مرحوم پوپ کے دکھائے راستے پر چلتی رہے اور ایک بار پھر مومنین کو یاد دلایا کہ موت خاتمہ نہیں، بلکہ ابدی زندگی کا بیج ہے۔