پاپائے اعظم لیو چہاردہم کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن اور مکالمہ کی اپیل
یکم مارچ 2026کوپاپائے اعظم لیو چہاردہم نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک سے مکالمہ کی بحالی کی اپیل کی ہے اور ساتھ ہی برازیل میں شدید سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے دْعا بھی کی۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پاکستان نے اپنے ہمسایہ ملک پر شدت پسندوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا۔ اس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے کی سرزمین کے اندر حملے کیے گئے۔اینجلس کی دْعا کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو چہاردہم نے اپنی تشویش کا اظہار کیا اور دونوں فریقوں سے فوری طور پر مذاکرات کی طرف واپس آنے کی اپیل کی۔
انہوں نے دنیا کے تمام تنازعات میں امن اور ہم آہنگی کے لیے دْعا کی، جن میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بھی شامل ہے، جہاں اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر حملے کیے اور ایران نے جواباً قریبی ممالک کو نشانہ بنایا۔
پوپ لیو نے کہا کہ آئیں ہم سب مل کر دْعا کریں کہ دنیا کے تمام تنازعات میں ہم آہنگی غالب آئے۔ صرف امن، جو خدا کا عطیہ ہے، اقوام کے درمیان زخموں کو بھر سکتا ہے۔
انہوں نے برازیل کی ریاست Minas Gerais کے عوام کے ساتھ اپنی قربت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا، جہاں حالیہ دنوں میں شدید سیلاب آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں متاثرین کے لیے، اْن خاندانوں کے لیے جنہوں نے اپنے گھر کھو دیے اور امدادی کارروائیوں میں مصروف تمام افراد کے لیے دْعا گو ہوں۔شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں جنوب مشرقی ریاست میں کم از کم 46 افراد ہلاک ہو گئے۔زیادہ تر اموات Juiz de Fora اور Uba شہروں میں ہوئیں، جو Rio de Janeiro سے تقریباً 300 کلومیٹر شمال میں واقع ہیں۔