نوجوان ہماری اْمید، ہمارا فخر اور ہمارے مستقبل کے روشن ستارے ہیں۔فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد

مورخہ 13 ستمبر 2025 کو سینٹ میری اکیڈمی کرکٹ گراؤنڈ میں چھٹا سالانہ ڈایوسیزن کرکٹ ٹورنامنٹ منعقدہوا۔جس کا انعقادفضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشدکی رہنمائی میں اسلام آبادراولپنڈی ڈایوسیس کے ڈائیوسین یوتھ کمیشن نے کیا۔اس ٹورنامنٹ کے مہمانِ خصوصی فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد تھے۔بشپ جی نے مشال جلا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے نوجوان ہماری اْمید، ہمارا فخر اور ہمارے مستقبل کے روشن ستارے ہیں۔ اْن کی محنت، لگن اور کھیل کے میدان میں جدوجہد یہ بتاتی ہے کہ قوم کا ہر نوجوان اگر عزم کرے تو دنیا کی کسی بھی بڑی کامیابی کو حاصل کر سکتا ہے۔
یہ نوجوان نہ صرف کھیل میں مہارت دکھا رہے ہیں بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی دے رہے ہیں کہ پاکستانی مسیحی قوم باصلاحیت، جفا کش اور ہمت والی ہے۔آخر میں بشپ جی نے کہاکہ اپنے  نوجوانوں کھیل کے میدان میں دیکھ کر دل مطمئن ہوتا ہے کہ آنے والا کل اْن ہی کے کندھوں پر سنورے گا۔