مقدس فرانسس آف اسیسی جنگی حالات میں امن کی روشنی کا مینار ہے۔فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت
مورخہ 23اپریل 2026 کو فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت کی قیادت میں آرچ ڈایوسیس آف لاہور کے فرانسسکن گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقادفرانسسکن ٹرشری سسٹرزکی جنرل کوریا میسن روڈ لاہور میں ہوا۔اس میٹنگ کا مقصد مقدس فرانسس آف اسیسی کی جوبلی کو منانے کیلئے منصوبہ سازی کرنا تھا۔ہر ایک ممبر نے اپنے خیالات اور اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مختلف موضوعات اور عملی سرگرمیوں کی تجاویز پیش کیں۔ فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت نے سب ممبران کی رائے سننے کے بعدڈایوسیس کی سطح پر مقدس فرانسس آف اسیسی کی جوبلی کی افتتاحی تقریب کااعلان کیا۔جس کا آغاز باقاعدہ طور پر یوخرستی عبادت کے ساتھ22مئی 2026 کوکیا جائے گا۔بعد ازاں لودھاتوسی کی روحانیت اور تعیمات کی روشنی میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے مختلف سرگرمیاں جاری رہیں گی۔آخر میں بشپ جی نے کہا کہ مقدس فرانسس آف اسیسی امن اور مکالمہ کا سفیر ہے نیز مقدس فرانسس آف اسیسی جنگی حالات میں امن کی روشنی کا مینار ہے۔