مقدسہ مریم کی طرح خدا کی مرضی کو اپنی زندگی میں ترجیح دیں۔فوقیت مآب کارڈینل جوزف کوٹس

مورخہ 8 ستمبر 2025 کو سینٹ انتھونی پیرش کراچی میں مقدسہ مریم کی عید ولادت نہایت عقیدت اور شادمانی کے ساتھ منائی گئی۔ پاک ماس کی قربانی فوقیت مآب کارڈینل جوزف کوٹس نے خدا کی نذر گزرانی جبکہ معاونت  ریورنڈ فادر آرتھر چارلس، ریورنڈ فادر آشر افتخار، ریورنڈ فادر پرویز خالد اور ریورنڈ فادر سلیوان جوشوا نے فرمائی۔ پیرش گروپس کی جانب سے فوقیت مآب کارڈینل جوزف کوٹس صاحب کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔دورانِ وعظ میں فوقیت مآب کارڈینل جوزف کوٹس نے تخلیق کائنات سے خدا کے منصوبہ نجات کی اْلوہیت اور اْس میں مقدسہ مریم کے مرکزی کردار پر دھیان و گیان پیش کیا۔انہوں نے مقدسہ مریم بطور کلیسیا کی ماں اور ہماری سفارش گزار ہونے کے بھید پر بھی روشنی ڈالی۔ اْن کا کہنا تھا کہ مقدسہ مریم ہمارے لئے ایک رول ماڈل ہے جس کہ ذریعے ہم اپنی آزاد مرضی کے باوجود خدا کے منصوبوں پر بھروسہ رکھنا سیکھتے ہیں۔اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ خد ا کرے ہم مقدسہ مریم کی عقیدت کرتے رہیں اور اْسی کی طرح خدا کی مرضی کو اپنی زندگی میں ترجیح دیتے رہیں۔پاک ماس کے بعد کارڈینل صاحب نے اپنے دست مبارک سے خصوصی تیل کو مسح کیا۔ یہ تیل سال بھر میں مومنین کی شفا کے لئے دستیاب ہوگا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail