فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹرواس کی پاپائے اعظم لیو چہاردہم سے ملاقات


مورخہ 17مئی 2026کوفضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹرواس نے ویٹی کن میں اید لیمینا دورے کے دوران پوپ لیو سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ یہ بابرکت ملاقات مقامی کلیسیا اور پوپ لیو کے درمیان روحانی اتحاد، محبت اور ایمان کی مضبوطی کی ایک خوبصورت علامت قرار دی جا رہی ہے۔ 
اس موقع پر بشپ صاحبان نے کلیسیا کی خدمت، ایمان کی ترقی، اور پاکستان میں مسیحی برادری کو درپیش مختلف روحانی و سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات نہ صرف پاکستان کی کلیسیا کے لیے باعثِ حوصلہ ہے بلکہ تمام مومنین کے لیے اْمید، رہنمائی اور روحانی تازگی کا پیغام بھی رکھتی ہے۔
اید لیمینا دورہ کیتھولک بشپ صاحبان کی ایک اہم روحانی روایت ہے، جس کے دوران وہ پاپائے اعظم سے ملاقات کرتے اور اپنی مقامی کلیسیا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہیں۔ اس ملاقات کو کلیسیا کے اتحاد، خدمت اور مشن کی تجدید کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔