سوشل میڈیا کو اْمید اور انجیل کی خوشخبری پھیلانے کیلئے استعمال کریں۔ریورنڈ فادر قیصر فیروز

 مورخہ 27جولائی 2025کوملکہ ِ فرشتگان پیرش بھائی پھیرؤ کے زیر اہتمام نوجوانوں کیلئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کا موضوع ”ڈرگز اور سوشل میڈیا ایڈکشن“منتخب کیا گیا تھا۔اس سیمینار میں 50نوجوانوں نے شرکت کی۔اس سیمینار کے مقررین ریورنڈ فادر قیصر فیروز (او۔ایف۔ایم کیپ)اور برادر عامر (او۔پی) تھے۔
ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے سوشل میڈیاایڈکشن پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آج کل اکثر نوجوان اوسطً4سے6گھنٹے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔کچھ لوگ معلومات حاصل کرنے کیلئے اور اکثریت انٹرٹینمنٹ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔یہ ایک ایسی لت ہے جس کے بہت سے پہلو ڈرگز ایڈکشن سے مماثلت رکھتے ہیں۔سوشل میڈیاکے منفی اثرات بچوں اور نوجوانوں کی صحت،تعلیم اور وقت کے ضیاع کے نمایاں پہلو ہیں۔ 
جو نوجوان سو شل میڈیاکوعادتً استعمال کرتے ہیں۔اس سے اْن کی زندگی بے سمتگی کا شکار ہو جاتی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ہفتے میں ایک دن ڈیجیٹل سبت منائیں یعنی ہفتے میں ایک دن سوشل میڈیا سے دور رہ کر اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاریں۔سوشل میڈیاکے مثبت استعمال پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو اْمید اور انجیل کی خوشخبری پھیلانے کیلئے استعمال کریں۔
 برادر عامر(او۔پی)نے ڈرگزکی ایڈکشن پر بات کرتے ہوئے بتایاکہ نشہ ایک ایسی بْری عادت ہے کہ یہ انسان کوخدا سے،اپنے خاندان اور مذہب سے دْور کر دیتی ہے۔
برادر عامر نے اس بات پر زور دیاکہ خدا نے ہمیں آزادی کیلئے پیدا کیا ہے ضرور ہے کہ آپ نشہ کی لت سے چھٹکارا حاصل کریں۔انہوں نے تدبیری ہدایات اختیار کرنے کی تر غیب دی کہ ماں باپ کو چاہئیے کہ ایسے نوجوانوں کوپیار کریں اور جہاں ضروری ہوRehabilitation کے مراکز سے رجوع کریں۔
جناب دیماس مون نے مثبت سوچ کی قوت پر روشنی ڈالی انہوں نے اپنی موٹیوشنل سپیچ میں نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا ہم بدلے جہاں بدلے۔انہوں نے ایک نوجوان کو سامنے بْلا کر کالے اور سفید چشمے پہننے کی مشق کروائی۔جس کے ذریعے انہوں نے اس بات کو ثابت کیا کہ اگر آپ کالے چشمے پہنیں گے تو آپ کو ہر چیز کالی نظر آئے گی جیسا کہ نا اْمیدی،منفی سوچ۔اور ایسے ہی اگر آپ سفید چشمے پہنیں گے تو ہر چیز سفید نظر آئے گی جیسا کہ مثبت سوچ،خوشی،محبت،بھروسہ اوراْمید۔کیونکہ نظر کے بدلنے سے بدلتے ہیں نظارے۔جناب ناصر شہرازی نے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں کی رہنمائی کی کہ سوشل میڈیا کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں اپنا وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں۔
انہوں نے اس بات کی تاکید کی کہ نوجوان بزنس کیلئے سوشل میڈیا استعمال کریں لیکن انٹر ٹینمنٹ کے بے تحاشہ استعمال سے گریز کریں۔
 

Daily Program

Livesteam thumbnail