خدا کرے کہ یہ جنگ بندی نہ صرف دشمنی کے خاتمے بلکہ باہمی افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کے ایک نئے باب کا آغاز ہو۔ عزت مآب بشپ سیمسن شکردین

عزت مآب بشپ سیمسن شکردین صدر، پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس،بشپ آف حیدر آباد ڈایوسیس نے پاکستان میں کیتھولک چرچ کی جانب سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے بعد امن کی طرف یہ اہم قدم پورے خطے کے لاکھوں لوگوں کے لیے بڑی راحت اور امید کا باعث ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی دونوں کی قیادت کو مذاکرات اور تحمل کا راستہ منتخب کرنے پر تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں بین الاقوامی ثالثوں، خاص طور پر امریکہ اور دیگر عالمی شراکت داروں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس پْرامن پیش رفت کو سہل بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے لوگ طویل عرصے سے امن، استحکام اور تعاون کے خواہش مند ہیں۔ میری دعا ہے کہ یہ جنگ بندی نہ صرف دشمنی کے خاتمے بلکہ باہمی افہام و تفہیم، مفاہمت اور علاقائی ہم آہنگی کے ایک نئے باب کا آغاز ہو۔ آخر میں بشپ جی نے کہا کہ آئیے ہم دیرپا امن اور اپنے قائدین کے درمیان مسلسل حکمت کے لیے دعا میں متحد رہیں۔تاکہ وہ مشترکہ بھلائی کے لیے مکالمہ میں آگے بڑھیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail