جشنِ آزادی کے موقع پر ہولی فیملی ہسپتال کراچی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
مورخہ 14 اگست 2025کو جشنِ آزادی کے موقع پر ہولی فیملی ہسپتال کراچی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے اس میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔بشپ جی نے ربن کاٹ کر اس فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔انہوں نے ہسپتال کے تمام سٹاف اور لوگوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی اور ہسپتال کے عملے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اِس فری میڈیکل کیمپ کا مقصد یہ ہے کہ ہم دْکھی انسانیت کی دل سے دیکھ بھال اور مدد کریں۔بشپ جی نے مقدسہ مدر ٹریضہ آف کلکتہ کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے درمیان جنگ و جدل اور نااتفاقی اس لئے ہے کیونکہ ہم بھول گئے ہیں کہ ہم آپس میں ایک ہی ہیں۔فری میڈیکل کیمپ بھی ہمیں یہی سیکھاتا ہے کہ ہم مختلف مذاہب،رنگ و نسل سے ہو کر بھی ایک ہی ہیں۔بشپ جی پورے کیمپ کا دورہ کیا اورمختلف ڈاکٹرز سے ملاقات کرکے اْن کی خدمت کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔اس میڈیکل کیمپ میں بچوں کیلئے فیس پینٹگ کا خصوصی سٹال بھی لگایا گیا۔اس میڈیکل کیمپ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Daily Program
